میٹرو بس سروس بند کر دی گئی، مسافر پریشان ، وجہ کیا؟

میٹرو بس سروس بند کر دی گئی، مسافر پریشان ، وجہ کیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں‌ میٹرو بس ملازمین نے ایک بار پھر سے ہڑتال کر دی، .ٹکٹنگ کرنے والے سٹاف نے دو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے خلاف ہڑتال کر دی،ملازمین نے میٹرو بس کے ٹکٹ جاری کرنا بند کر دیئے .

ملازمین پرائیوٹ کمپنی ان باکس کے ملازمین ہیں، میٹرو بس کی اسٹیشنز بند ہونے سے مسافر پریشان ہیں،

عزیر شاہ جی ایم آپریشنز پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان باکس کمپنی کا ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے معاہدہ ہوا ہے، کمپنی کو تمام واجبات وقت پر ادا کرتے ہیں، ملازمین کی تنخواہوں کا ماس ٹرانزٹ سے کوئی تعلق نہیں،

لاہورمیں میٹروبس کو ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک بند کردیا گیا، ملازمین کا کہنا ہے کہ میٹروبس اتھارٹی کے اعلی حکام نے ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا وعدہ کیا تھا جو کئی روز گزرنے کے باوجود پورا نہ کیا،

واضح رہے کہ میٹرو بس سروس کا آغاز سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں کیا گیا تھا .میٹرو بس سروس 27 کلومیٹر طویل سڑک پر مشتمل ہے، جو گجومتہ سے شاہدرہ تک ہے۔ اس سے 27 کلومیٹر کا سفر ایک گھنٹے میں سمٹ آیا ہے۔۔ اس پر 27 بس اسٹیشن ہیں .لاہور میٹرو بس منصوبہ پر 29 ارب 42 کروڑ 42 لاکھ روپے خرچ ہوئے .

 

Comments are closed.