برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی بار سربراہی سنبھالنے والی خاتون بلیز میٹریویلی سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے بلیز میٹریویلی کو اپنے دادا کونسٹنٹین ڈوبروولسکی سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے، جو دوسری جنگ عظیم کے دوران نازی جرمنی کے لیے جاسوس رہے ہیں۔حالیہ دستاویزات سے پتا چلا ہے کہ کونسٹنٹین ڈوبروولسکی، جو سابق سوویت فوجی تھے، بعد میں نازی افواج کے چیف انفارمنٹ بن گئے تھے۔

انٹیلی جنس حلقوں میں اس انکشاف کو حساس قرار دیتے ہوئے بلیز کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے خاندانی رابطے سے اجتناب برتیں، کیونکہ ان کا خاندانی پس منظر قومی سلامتی سے متعلق اہم معاملات میں ممکنہ تضاد پیدا کر سکتا ہے۔

بلیز میٹریویلی کی بطور سربراہ تقرری کو خواتین کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اس خاندانی انکشاف نے سیاسی و انٹیلیجنس حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

اگر بھارت نے پانی بند کیا تو پاکستان گھس کر پانی کھولے گا: رانا مشہود

کراچی میں بارش سے شہر کا نظام درہم برہم، نشیبی علاقے زیرآب، ٹریفک متاثر

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 81 شہید، 422 زخمی

امریکا کا غیر ملکی طلبہ کے ویزا پر سوشل میڈیا چیک لازمی قرار

Ask ChatGPT

Shares: