جنوبی پنجاب بھر میں اسٹام نایاب ھو کر رہ گئے اور میاں چنوں میں بھی اسٹام پیپر ملنا مشکل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پچاس روپے والا اسٹام پیپر دو سے اڑھائی سو اور دوسو والا چار سو سے پانچ سو تک  میں مل رہا ہے۔
اس حوالے سے جب اسٹام فروشوں سے بات ہوئی تو ان کا یہ ہی کہنا تھا کہ قومی خزانے میں اسٹام پیپر بلکل نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کہا کہ اس حوالے سے ہم نے  اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں اور ڈی سی خانیوال کو بھی درخواست کی ہے کہ ہمیں اسٹام پیپر فراہم کیے جائیں۔

میاں چنوں میں اسٹام پیپر نایاب ہوگے
Shares:







