مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع قضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم فیملی کے ہمراہ مری میں قیام پذیر تھے۔
مرحوم کی میّت مری سے لاہور منتقل کی جائے گی، جہاں کل ان کی نمازِ جنازہ اتفاق مسجد میں ادا کی جائے گی۔نواز شریف نے اپنے قریبی عزیز کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔مرحوم کی وفات پر سیاسی و سماجی حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
ٹک ٹاک نے سابق اسرائیلی فوجی کو ہیٹ اسپیچ مینیجر تعینات کر دیا، تنقید کا سامنا
سینٹرل کرم: کوئلہ کان پر فائرنگ کا واقعہ، 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی