میاں طارق شفیع کا مبشر لقمان کو صبح بھیجا جانے والا پیغام، جواب دیا تو پتہ چلا کہ وہ چل بسے، یہ ہے زندگی

میاں طارق شفیع کا مبشر لقمان کو صبح بھیجا جانے والا پیغام، جواب دیا تو پتہ چلا کہ وہ چل بسے، یہ ہے زندگی #Baaghi

میاں طارق شفیع کا مبشر لقمان کو صبح بھیجا جانے والا پیغام، جواب دیا تو پتہ چلا کہ وہ چل بسے، یہ ہے زندگی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم ، مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کے کزن میاں طارق شفیع وفات پا گئے ہیں

میاں طارق شفیع کی موت مری میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ میاں طارق شفیع انتہائی نیک انسان تھے اور مین انکے ساتھ رابطے میں تھا، میاں طارق شفیع کے ساتھ بات چیت ہوتی رہتی تھی، آج ہی انہوں نے مجھے واٹس ایپ پر صبح پانچ بج کر پانچ منٹ پر ایک پیغام بھیجا ،میں نے دوپہر میں اسکو پیغام بھیجا لیکن مجھے اسکی موت کے بارے میں پتہ نہیں تھا، یہ ہے زندگی

میاں طارق شفیع کی جانب سے مبشر لقمان کو بھیجے گئے پیغام میں قرآن مجید کی ایک آیت لکھی ہوئی تھی، وما لکم من دون اللہ من ولی ولا نصیر، اس آیت کا ترجمہ بھی لکھا ہوا تھا

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے میاں طارق شفیع کی وفات پر انکے اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت ، لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف شہباز شریف بجٹ اجلاس میں اسلام آباد جا رہے تھے تا ہم میاں طارق شفیع کی وفات کی خبر سن کر موٹروے سے واپس لاہور روانہ ہو گئے،

میاں طارق شفیع کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے اتفاق مسجد ماڈل ٹاون لاہور میں ادا کی جائے گی۔ انکی وفات پر ن لیگی رہنماؤں نے اظہار تعزیت کیا ہے

Comments are closed.