پنجاب کے علاقے میانوالی میں مسافر کوچ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، گولیاں چلنے کے نتیجے میں تین افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ چھ زخمی ہو گئے ہیں
اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی،ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس پر گولیاں میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں چلائی گئیں، نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ہیں، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،پولیس نے بھی واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.واقعہ میں تین افراد کی موت اور چھ زخمی ہیں.
پولیس حکام کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کےباعث پیش آیا،جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق مندہ خیل سے ہے جو کچہری عیسیٰ خیل سےواپس جارہے تھے،ملزمان فرار ہو گئے ہیں جلد گرفتار کر لیں گے
بلوچستان میں مسافر بس میں آتشزدگی،تین مسافروں کی موت
قبل ازیں بلوچستان میں بھی افسوسناک واقعہ پیش آیا،مسافر بس میں آگ لگنے سے تین مسافر چل بسے جبکہ 12 زخمی ہوئے، بس کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی،بس میں 28 مسافر سوار تھے،ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق ، تیز رفتار بس اوتھل کے قریب موٹر سائیکل سے ٹکرائی جس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی،ریسکیوٹیم موقع پر پہنچی تا ہم بس میں آگ لگنے سے 3 مسافر جھلس کر جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے. زخمیوں کو طبی امداد کے لئےڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا ہے،ریسکیو حکام کے مطابق جب بس میں آگ لگی تو چند مسافروں نے کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی.
نیب ترامیم کیس: عدالتی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری
نیب ترامیم کیس ، بانی پی ٹی آئی کو مقدمے کا تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت
نیب ترامیم کیس لائیو نشر کرنے کے لئے خیبرپختونخواحکومت نے درخواست دائر کر دی