مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت پر عدالت نے نیب کو دیا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایل این جی اسکینڈل میں مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کی ضمانت کی درخواست پرنیب کونوٹس جاری کر دیئے گئے، اسلام آبا دہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے نیب نے 10 دسمبر تک جواب طلب کر لیا
عدالت نے نیب کو درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت بھی کی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی.
واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل کو نیب نے ایل این جی کیس میں گرفتار کر رکھا ہے، مفتاح اسماعیل جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے مفتاح اسماعیل کو گرفتار کر لیا تھا.