اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایل این جی اسکینڈل کیس کے حوالہ سے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل اورعمران الحق کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پرسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی،سماعت قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی ،اس موقع پرمصدق ملک،محسن شاہنوازرانجھا،مریم اورنگزیب اورمفتاح اسماعیل کمرہ عدالت میں موجود تھے.

مفتاح اسماعیل کے وکیل نے کہا کہ 15 جولائی کو کال اپ نوٹس ملا،16جولائی کوچیئرمین نیب نےوارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیااب تک انکوائری چل رہی ہے؟ جس پر وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ جی ہاں اب تک مفتاح اسماعیل کےخلاف نیب میں انکوائری چل رہی ہے،

عدالت نے مفتاح اسماعیل کی عبوری ضمانت یکم اگست تک منظور کر لی ،5-5لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کےعوض عبوری ضمانت منظور کی گئی ہے..

واضح رہے کہ ایل این جی کیس میں نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر رکھا ہے.

Shares: