مفتاح اسماعیل نے لندن جاکراپنا استعفی میاں نوازشریف کو پیش کردیا

لندن:مفتاح اسماعیل نے لندن جاکراپنا استعفی میاں نوازشریف کو پیش کردیااطلاعات ہیں کہ پاکستان کے موجودہ وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل نے میاں نوازشریف کواپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسی موقع پرنوازشریف نے اسحٰق ڈارکی بطوروزیرخزانہ تقرری کی توثیق بھی کردی ہے

اس موقع پر مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ چار ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سے کام کیا، پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی: مفتاح اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ وہ نوازشریف کے وفادار رہیں گے ، اس موقع پر قائد محمد نوازشریف نے مشکل ترین حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا

اس موقع پرنواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیرِ خزانہ کے لئے نامزد کر دیا ، نامزدگی کے اس اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، مفتاح اسماعیل،ملک محمد احمدخان اور احد چیمہ بھی شریک ہوئے

دوسری طرف انہیں حالات کے تناظر میں سابق وزیرخزانہ اسحق ڈار نے قائد ن لیگ نواز شریف کے مشورے پر وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

لندن میں وزیراعظم شہبازشریف اور نواز شریف کی دو دنوں میں دوسری ملاقات میں اہم فیصلے ہوگئے۔ اسحاق ڈار وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ پاکستان روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان کی وطن واپسی کیلئے بدھ کی بکنگ ہے تاہم ختمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے (منگل کو) وزیر خزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے جب کہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی ن لیگ کی اتحادی حکومت میں معاشی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 7 اکتوبر تک سرینڈر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments are closed.