بھارتی فضائیہ کے طیارے زمین بوس ہونے لگے، بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ ہو گیاہے

بھارتی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق بارمیر سیکٹر میں رات کے معمول کے تربیتی مشن کے دوران، ایک IAF MiG-29 کو ایک اہم تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا،طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے تا ہم پائلٹ محفوظ ہے اور کسی جان ومال کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔طیارے کی تباہی پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، طیارے کے تباہ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، طیارے کو گرنے کے بعد آگ لگ گئی اور طیارہ مکمل جل کرتباہ ہو گیا،حادثہ اترلائی ایئربیس اور باندرہ گاؤں کے قریب پیش آیا

واضح رہے مگ 29 کو ستر کی دہائی میں میکویان ڈیزائن بیورو نے تیار کیا تھا، اس طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز 1976 میں ہوئی تھی۔ 1980 کی دہائی کے وسط میں یہ طیارہ سوویت فضائیہ کے ساتھ سروس میں شامل ہوا تھا۔ یہ بہت سے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ ساتھ وارسا معاہدے کے ممالک کو بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ طیارہ اب بھی روسی فضائیہ ،بھارتی فضائیہ سمیت بہت سے دوسرے ملکوں میں استعمال کیا جارہا ہے۔

بھارت میں خواتین اب سڑکوں پر بھی غیر محفوظ،ہراسانی کا واقعہ

بھارت کے ایک اور ہسپتال میں 15 سالہ لڑکی کاریپ

دوست نے دوست کی 4 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بھارت،قبرستان بھی محفوظ نہ رہے،قبرستان میں 9 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی

بھارت میں 70 سالہ خاتون سے 35 سالہ ملزم کی زیادتی

کمسن طالبہ سے زیادتی کا ملزم پولیس حراست سے فرار ہو کر تالاب میں کود گیا

بھارت،سکول کے واش روم میں دوچار سالہ بچیوں کے ساتھ زیادتی

Shares: