مغربی بنگال میں بھارتی مگ29 طیارے کا اضافی فیول کا ڈراپ ٹینک دوران پرواز گر گیا۔
باغی ٹی وی : بھارتی حکام کے مطابق مگ 29 طیارے کا ڈراپ ٹینک پیر کو معمول کے تربیتی مشن کے دوران ٹوٹ کر مغربی بنگال کے مدنا پور مغربی ضلع میں کالائی کنڈا ایئربیس کے قریب جنگل میں گر گیا۔
بھارتی فضائیہ نے مگ 21 لڑاکا طیاروں کے پورے فلیٹ کو گراؤنڈ کر دیا
انڈیا ٹو ڈے کے مطابق مگ 29 کا ڈراپ ٹینک گرنے سےکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا،دفاعی اہلکار کے مطابق کالائی کنڈا ایئربیس پر واپسی کے دوران، وینٹرل ڈراپ ٹینک جو اضافی ایندھن لے جانے کے لیے استعمال ہوتا ہے، اکھڑکر ایک غیر آباد جنگل میں گر گیا۔
سوئٹزرلینڈمیں سیاحوں کا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ،متعدد افراد ہلاک
بھارتی حکام کے مطابق تربیتی پرواز کے دوران گرنے والے ڈراپ ٹینک کو واپس لایا جا رہا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔