موریطانیہ کے ساحل کے قریب تارکین وطن سے بھری کشتی ڈوبنے سے 69 افراد ہلاک اور تقریباً 100 لاپتہ ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا، کشتی میں مجموعی طور پر 160 افراد سوار تھے جن میں زیادہ تر گیمبیا اور سینیگال کے شہری شامل تھے۔ حکام کے مطابق 17 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔کشتی ایک ہفتہ قبل گیمبیا سے روانہ ہوئی تھی۔ اہلکاروں کے مطابق جب کشتی نوآکشوط سے تقریباً 80 کلومیٹر شمال میں ایک قصبے کے قریب پہنچی تو روشنیاں دیکھ کر مسافر ایک طرف جھک گئے، جس سے کشتی الٹ گئی۔
حکام نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ کشتی کہاں جا رہی تھی۔
ایرانی صدر کا شہباز شریف سے رابطہ، سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی پیشکش
دریائے سندھ میں شدید سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 30 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان
ایف بی آر نے آن لائن کاروبار کے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے