میہڑ (باغی ٹی وی،نامہ نگارمنظور علی جوئیہ) بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہریوں کا احتجاج، امن و امان کی بحالی کا مطالبہ

تفصیل کے مطابق میہڑ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس و انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ شہری اتحاد کے چیئرمین نیاز علی برڑو کی قیادت میں دعا چوک سے گھنٹہ گھر چوک تک پیدل مارچ کیا گیا، جہاں مظاہرین نے احتجاجی دھرنا دیا۔

احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں، مذہبی جماعتوں اور سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء میں رائس مل ایسوسی ایشن، جماعت اسلامی، قومی عوامی تحریک، جی ڈی اے اور دیگر جماعتیں بھی شامل تھیں۔

مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ میہڑ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کا فوری نوٹس لے کر امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے۔ بصورت دیگر پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Shares: