میہڑ،باغی ٹی وی(منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ )بڑھتی ہوئی بدامنی کہ خلاف شہری سڑکوں پرنکل آئے، پولیس کےخلاف شدید نعرے بازی
تفصیل کے مطابق میہڑمیں دن بہ دن بڑھتی ہوئی بدامنی، قتل وغارت ،چوریوں ،ڈکیتیوں اور لوٹ مار کےخلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے عبدالحمید سومرو کی قیادت میں سیکڑوں شہری سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے بائی پاس روڈ سے میہڑ پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کہ خلاف سخت نعرے بازی کی، مظاہرین نے مطالبہ کررہے تھے کہ حالیہ دنوں قتل ہونے والے بنک ملازم سعید احمد شیخ کے قاتلوں کو فوراََ گرفتار کیا جائے اورشہرمیں مکمل امن و امان قائم کیا جائے دوسری صورت میں پر امن احتجاجی تحریک چلائی جائیگی.

Shares: