میہڑ : سیلاب سے تباہی، ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب،دیہاتیوں کاحتجاج

میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) سیلاب سے تباہی، ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب،دیہاتیوں کاحتجاج

تفصیل کے مطابق حالیہ مون سون کی بارشوں کے بعد، میہڑ میں سیم نالوں کے ٹوٹنے سے شدید تباہی واقع ہوئی ہے۔ یونین کونسل منگوانی میں سیم نالہ ٹوٹنے سے ہزاروں ایکڑ زرعی زمین اور کئی دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ متاثرین کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

متاثرہ دیہات میں گاؤں کنمب، گاؤں کرم خان چانڈیو، گاؤں طیب چانڈیو، گاؤں سبب چانڈ، گاؤں کرم پتو جو، گاؤں بہاول شاخ اور گاؤں فیصل فقیر شامل ہیں۔ ان دیہاتوں میں کاشت شدہ دھان کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

متاثرین ریاض چانڈیو، ارشاد چانڈیو، شہاب الدین چانڈیو، عبدالرسول چانڈیو، عبدالحفیظ اور ولی محمد چانڈیو نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دیہات پہلے ہی سیلاب سے تباہ ہو چکے تھے اور اب سیم نالے کے ٹوٹنے ان کے گھر اور زرعی زمینیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کا بندوبست کریں اور ان کے نقصانات کا ازالہ کریں۔متاثرین نے کہا کہ وہ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے۔

Leave a reply