میہڑ ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ) راشن، ٹینٹ نہ ملنے اور سیلابی پانی کی نکاسی نہ ہونے پر سیلاب متاثرین کا احتجاج
تفصیلات کے مطابق سیلاب کو چار ماہ گزرنے کے باوجود بھی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو راشن ، ٹینٹ نہ ملنے اور سیلابی پانی کی نکاسی نہ ہونے کے خلاف میہڑ کے نواحی گاؤں کرم خان چانڈیو اور گاؤں کمنب کے مکینوں کا معصوم بچوں سمیت ریاض چانڈیو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے نعرے بازی کی، متاثرین نے کہاکہ سیلاب کو چار ماہ گزر چکے ہیں مگر حکومت کی جانب سے متاثرین کی بحالی کے لئے کوئی بھی اقدامات نہیں کئے گئے ، سخت سردی کے باعث کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں.سیلابی پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے گندم کا فصل بھی کاشت نہیں ہوسکی،مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ سیلابی کی نکاسی کرواکر سیلاب متاثرین کو راشن، ٹینٹ اور دیگر سہولیات فراہم کرکے ہماری زندگی بچائی جائے.
Shares: