میہڑ : دریائے سندھ میں طغیانی کئی گاؤں زیر آب

میہڑ (رپورٹ: منظور علی جوئیہ): دریائے سندھ میں طغیانی کئی گاؤں زیر آب

تفصیل کے مطابق میہڑ تحصیل کے کچے علاقے میں مسلسل بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے نوں گوٹھ کے کئی گاؤں بشمول جاڑو کلھوڑو، دین پور، دودو کلھوڑو، بیدی لاشاری، ڈاڈو لاشاری، مٹھو لاشاری، جھنڈو لاشاری وغیرہ سیلاب کے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

آبپاشی عملہ غائب ہے اور بندوں کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے پکے علاقے کے کئی گاؤں بھی سیلاب کے خطرے سے دوچار ہیں۔ تل، جوار، گنا اور کپاس کی ہزاروں ایکڑ پر مشتمل فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔ غریب کسان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ کچے علاقے کے لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف جا رہے ہیں۔

Leave a reply