میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)صحافی نصراللہ گڈانی اورجان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پرصحافی احتجاجاََسڑکوں پر نکل آئے اور شدید نعرے بازی.
میرپور ماتھیلوکےصحافی نصراللہ گڈانی اور صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتار کے لئے نیشنل پریس کلب کی کال پر مختلف صحافی تنظیموں اور سیاسی وسماجی تنظیموں سندھ یونائیٹید پارٹی ،جماعت اسلامی، عوامی جمہوری پارٹی، سندھ ترقی پسندپارٹی ،جی ڈی اے ،ینگ سٹوڈنس، سبزی وفوروٹ یونین، آبادگار اتحاد اور دیگر کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا.
مظاہرین کا کہناتھا کہ عوام کی آواز کو دبانے کہ لئے سندھ کے صحافیوں کو قتل کیا جارہاہے اور حکومت کی جانب سے صحافیو ں کو کوئی بھی تحفط نہیں دیا جارہاہے اور حق اور سچ لکھنے پر صحافیوں کو سرِ عام قتل کیا جارہاہے، سندھ سرکار صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ صحافی نصراللہ گڈانی اور صحافی جان محمد مہر کےقاتلوں کو فوراََ گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور صحافیوں کو مکمل تحفظ دیاجائے.








