میہڑ: پلاٹ کے تنازع پر تصادم، ایک خاتون سمیت 5 افراد زخمی
میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظور علی جوئیہ)پلاٹ کے تنازع پر تصادم، ایک خاتون سمیت 5 افراد زخمی
تفصیل کے مطابق فریدآباد تھانے کی حدود گاؤں سوجھرو میروانی میں پلاٹ کے تنازع پر چانڈیہ برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا، جس میں ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں مسمات سویرا، عامر چانڈیو، محمد عمر چانڈیو، ہمت علی چانڈیو اور الطاف چانڈیو شامل ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے دادو ہسپتال بھیج دیا گیا۔
دوسری جانب فریدآباد تھانے میں دونوں گروپوں کے خلاف ابتدائی جھگڑے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔