پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں بھارتی ٹیم کے رویے کو انتہائی مایوس کن قرار دیا ہے۔
پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی میچ کے بعد ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے لیکن بھارتی کھلاڑی بغیر ہاتھ ملائے سیدھے ڈریسنگ روم چلے گئے۔ ان کے مطابق اسی رویے کے باعث کپتان سلمان علی آغا کو اختتامی تقریب میں نہیں بھیجا گیا۔پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے اس واقعے پر آئی سی سی میچ ریفری کو باضابطہ شکایت بھی درج کرا دی ہے، جس میں بھارتی کپتان اور کھلاڑیوں کے رویے کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو، جنہوں نے 47 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، اور شیوم دھوبے 10 رنز پر کھیلتے ہوئے میدان سے باہر چلے گئے اور پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا۔ اس کے بعد سوریا کمار نے باقی بھارتی کھلاڑیوں کو بھی ڈریسنگ روم بلا لیا جبکہ پاکستان ٹیم میدان میں موجود رہی۔
یاد رہے کہ ٹاس کے موقع پر بھی بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔
برلن میں غزہ پر اسرائیلی جنگ کے خلاف 20 ہزار افراد کا احتجاج
اسحاق ڈار کی دوحہ میں اہم سفارتی ملاقاتیں، اسرائیلی حملوں کی مذمت
ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے 500 ملازمین فارغ کردیے
موجودہ حکومت بھی پالیسی میں تبدیلی نہیں لا سکی،مولانا فضل الرحمٰن