بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہفتہ کی شام ایک سیکنڈ کے وقفے سے دو ہلکے زلزلے محسوس کیے گئے، جن کی شدت بالترتیب 3.7 اور 4.3 ریکٹر اسکیل ریکارڈ کی گئی۔

میٹیرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دونوں جھٹکوں کا مرکز ڈھاکہ کے بادا علاقے میں تھا۔اس سے قبل ہفتہ کی صبح نارسنگدی کے پلاش اپزیلا میں بھی 3.3 شدت کا ہلکا زلزلہ آیا تھا۔ یہ جھٹکے ایک روز بعد محسوس کیے گئے ہیں، جب جمعہ کی صبح آنے والے شدید زلزلے نے پورے ملک میں خوف پھیلا دیا تھا۔جمعہ کے زلزلے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 600 سے زائد زخمی ہوئے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں نارسنگدی میں ریکارڈ کی گئیں۔ کئی شہری خوف کے باعث عمارتوں سے کود گئے، جبکہ متعدد عمارتوں میں دراڑیں بھی پڑ گئیں۔

حکام نے متاثرہ اضلاع میں نقصانات کا تخمینہ لگانے اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے سروے شروع کر دیا ہے

9مئی مقدمہ،یاسمین راشد کی ضمانت منظور

Shares: