اقوام متحدہ کے پاک بھارت فوجی مبصرین کے وفد نے گردوارہ دربار صاحب کرتارپور کا دورہ کیا، جہاں انہیں تاریخی، مذہبی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفد میں سوئٹزرلینڈ سے میجر جوناتھن اسٹوپانی، کروشیا سے میجر میریلا جپرانین، فلائٹ لیفٹیننٹ کنوکوان اور کیپٹن مارکو اسٹیجانووک شامل تھے۔ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کی انتظامیہ نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں کرتارپور منصوبے کی تاریخ، موجودہ صورتحال اور مذہبی ہم آہنگی میں اس کی اہمیت سے آگاہ کیا۔دربار انتظامیہ کے مطابق، وفد کو دربار کے گرانتھی گوبند سنگھ کی جانب سے یادگاری تحائف بھی پیش کیے گئے۔ مہمانوں نے کرتارپور کو عالمی امن اور مذہبی رواداری کی ایک روشن مثال قرار دیا۔

اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین نے انتظامات کو سراہتے ہوئے حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کرتارپور کا یہ مقدس مقام دنیا میں امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔مہمانوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ گردوارہ دربار صاحب کرتارپور نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے روحانی سکون اور بھائی چارے کی علامت ہے۔

ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025: جرمنی میں پاکستانی دستے کے 2 ایتھلیٹس لاپتا

سوشل میڈیا اداروں سےدہشت گرد تنظیموں کے اکاؤنٹس فوری بندکرنے کا مطالبہ

چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر 27 جولائی کو ہوگا

Shares: