ملک کیخلاف بات کرنی ہے تو ملک چھوڑ دیں،آئین کیخلاف بات کر کے پھر ریلیف لینے آ جاتے ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ برہم

ملک کیخلاف بات کرنی ہے تو ملک چھوڑ دیں،آئین کیخلاف بات کر کے پھر ریلیف لینے آ جاتے ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ برہم

لاہور ہائیکورٹ میں ایم این اے جاوید لطیف کی مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر سماعت ہوئی

جاوید لطیف نے لاہور ہائیکورٹ سے اپنی درخواست واپس لے لی،دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حب الوطنی ،حب الوطنی ہے یا حب الشخصیت ہے ؟ شخصیات تو آتی جاتی رہتی ہیں گریبان میں جھانکنا ضروری ہے ،اگر ایسی باتیں کرنی ہیں تو ملک چھوڑ کے باہر چلے جائیں خدا کا خوف کریں ایسی باتیں کیوں کرتے ہیں ،اگر یہاں رہنا ہے تو پولیس کے پاس جا کے صفائی پیش کریں ،ملک کے خلاف بات کرنے والوں کو عوام مسل کے رکھ دیں گے ،وکیل نے کہا کہ جاوید لطیف کے خلاف مقدمے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے خلاف بات کرنے والوں کو عوام نہیں چھوڑیں گے ،

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے جاوید لطیف کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس فورم موجود ہیں وہاں جائیں، جو آدمی ملک کے خلاف بات کرے گا اسکے لیے کوئی ریلیف نہیں ہے ،ملک اور آئین کے خلاف باتیں کرتے ہیں پھر ریلیف کے لیے آجاتے ہیں ،

واضح رہے کہ ن لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف بغاوت کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا گیاجاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ،ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ لاہورتھانہ ٹاؤن شپ میں درج کیا گیا ،مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیاگیا،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف ہراس پھیلایا،جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف گفتگوکی ،مقدمہ بغاوت پراُکسانے،دھمکیاں دینے اور ملکی سالمیت کیخلاف بیان دینے پردرج کیا گیا

جاوید لطیف سے معافی کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ مطالبہ آ گیا

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے اہم رہنما میاں جاوید لطیف کس طرح نواز شریف کا بیانیہ اورمودی جیسی دھمکیاں دے رہے ہیں میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ بے نظیر کی ہلاکت پرتوزراری نے پاکستان کھپے کہہ دیا تھا مگراگرمریم نوازکو کچھ ہوا تو پھر پاکستان نہیں کپھے گا میاں جاوید لطیف نے مزید کہاکہ اگرمریم نوازکو اگرکچھ ہوا تو پھرمشرقی پاکستان والی تاریخ دہرائیں گے

ہم نے 72 سال میں صرف غدار بنائے،کچھ بھی ہو جائے ہم یہ کام کریں گے، جاوید لطیف

Comments are closed.