قصور
اندھیر نگری چوپٹ راج،انتظامیہ ناکام بلیک مارکیٹنگ مافیا کا راج،عوام پریشان میدہ،فائن آٹا کی فی بوری کی قیمت میں 1200 روپیہ اضافہ، سادہ نان 15 روپیہ میں فروخت
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بلیک مارکیٹنگ مافیا کو قابو کرنے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئی تمام حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے فلور ملز مالکان نے اپنی مرضی سے ہی فائن آٹا و میدہ کی قیمتیں بڑھا دیں جس سے 9 روپے والا نان 15 روپیہ کا ہوگیا چار روز قبل میدہ کی بوری 80 کلو گرام وزن کیساتھ 4500 روپیہ کی تھی جو اب 5700 روپیہ میں مل رہی ہے اور یہ اضافہ مل مالکان نے اپنی طرف سے ہی کیا ہے اس مہنگے میدے کے پیش نظر نان بائیوں نے سادہ نان 12 روپیہ کا کر دیا ہے اور ریڑھی بانوں نے وہی سادہ نان تندور سے خرید کر 15 روپیہ میں فروخت کرنا شروع کر دیا ہے جس سے لوگ سخت پریشان ہو گئے ہیں
لوگوں نے کہا ہے کہ گورنمنٹ بلیک مارکیٹنگ مافیا کے سامنے بلکل بے بس ہو چکی ہے اور اپنی خفت مٹانے کیلئے چھوٹے دکانداروں کو جرمانے کئے جا رہے ہیں

مل مالکان کی مرضی جاری ،گورنمنٹ بے بس
Shares: