نواز شریف کی واپسی،مینار پاکستان جلسے کے لئے ہدایات جاری

0
118
minar pak

مسلم لیگ ن لاہور نے گریٹر اقبال پارک کے 21 اکتوبر کے جلسے کےلیے پارکنگ سائٹس کا پلان مرتب کرلیا ،50 ہزار سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے پارکنگ سائٹس دستیاب ہونگی ،لاہورکے تمام سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سمیت ضلعی اور ڈویژنل صدرو اور جنرل سیکرٹریز کا گائیڈ لائن دے دی گئی ،جلسہ گاہ آنے والے کارکنوں کو 4 مختلف پارکنگ ایریا فراہم کیے۔جائیں گے ،سینر رہنماؤں اور پارٹی کی مرکزی قیادت کے لیے الگ پارکنگ ایریا مخصوص ہو گیا،گریٹر اقبال پارک کے اطراف میں 4 اطراف سے آنے والے قافلوں کو پارکنگ مہیا کے جانے کا پلان مرتب کر لیا گیا ہے،لاہور جلسہ گاہ میں آنے والے قافلوں کی رہنما ئی کے خاص طور پر 30 کوآرڈینیٹرز مقرر کر دئے گئے ،جلسہ گاہ میں موجود کوآرڈینیٹرز قافلوں کے مختص انکلیو کی رہنمائی بھی کریں گے ۔لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف شہروں کے آنے والے قافلوں کو بریف کر دیا گیا ،ن لیگ لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کو پورا شہر ہی جلسہ گاہ میں تبدیل ہوجائے گا،قائد کے استقبال کے لیے دس لاکھ سے زیادہ لوگ آئیں گے ،گریٹر اقبال پارک کے پنڈال میں آنے والوں کےلیے تمام انتظامات مکمل ہیں ،لاہور کے لیے 30 کوآرڈینیٹرز جلسہ گاہ آنے والوں کےلیے پانی کی فراہمی اور پارکنگ گائیڈ لائن دینگے

دوسری جانب مسلم لیگ ن کا ایک اور پاور شو کرنے کا فیصلہ،15 اکتوبر مسلم لیگ ن ایک بڑا عوامی جلسہ کرے گی ،جلسہ قصور روڈ للیانی کے نواحی علاقے مصطفی آباد میں منعقد کیا جائے گا ،جلسہ عام سے سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف خطاب کریں گے . 21اکتوبر سے قبل مریم نواز ماڈل ٹاؤن میں مختلف کنونشز کا سلسلہ جاری رکھیں گی جبکہ دیگر شہروں میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کریں گی

نواز شریف کو ویلکم کریں گے. پیپلزپارٹی

نواز شریف نااہلی معاملہ دوبارہ عدالت میں جائے گا. ماہر قانون کا دعویٰ

کیا نواز شریف انتخاب لڑ پائیں گے یا پھر تاحیات نااہل؟

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے کا نواز شریف پر کوئی اثر نہیں ہوگا. شہباز شریف

نواز شریف کو ریلیف نہ ملا تو وہ واپس نہیں آئیں گے . فیصل کریم کنڈی

پاکستانی ہائی کمیشن ڈاکٹر فیصل کی نواز شریف سے الودعی ملاقات، ویڈیو لیک

 نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

نواز شریف کی وطن واپسی، قانونی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی

واضح رہے کہ نواز شریف کی واپسی رواں ماہ 21 اکتوبر کو طے ہے،ن لیگ نواز شریف کے استقبال کی تیاریان کر رہی ہے، نواز شریف 21 اکتوبر کو پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پہنچیں گے، نواز شریف کا طیارہ لاہور ایئر پورٹ پر دن 12 بجے اترے گا، نواز شریف کے طیارے میں 152 افراد سوار ہوں گے جس میں ن لیگی رہنما، اور میڈیا کے افراد بھی شامل ہوں گے،نواز شریف ایئر پورٹ سے مینار پاکستان آئیں گے جہاں وہ ایک جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے سے صرف نواز شریف کا ہی خطاب ہو گا،

نواز شریف کے بھر پور استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، مریم نواز روزانہ کی بنیاد پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ استقبال کی تیاریوں کے حوالہ سے اجلاس کر رہی ہیں، ن لیگ کی کوشش ہے کہ مینار پاکستان کو بھرا جائے،اورشاندار استقبال کیا جائے،پنجاب کےتمام اضلاع میں ن لیگ کی کارنر میٹنگز ہو رہی ہے،ضلعی و تحصیلی عہدیداران کو 21 اکتوبرکو مینار پاکستان بندے لانے کے لئے ٹاسک مل گیا ہے،

Leave a reply