قصور
لاہور قصور روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار بارش سے سڑک پر پانی کھڑا ہونا معمول بن گیا ٹول پلازہ کی رقم سڑک کی بجائے سرکار اور ٹھیکدار کی جیب میں
تفصیلات کے مطابق لاہور قصور روڈ جسے منی موٹر وے بھی کہا جاتا ہے شدید ٹوٹ پھوٹ شکار ہے کافی عرصے سے مرمت نا ہونے سے سڑک پر بڑے بڑے کھڈے بن گئے ہیں جن سے کئی حادثات واقع ہو چکے ہیں اس سڑک پر روزانہ ہزاروں چھوٹی و بڑی گاڑیاں گزرتی ہیں جن سے ٹول پلازہ مصطفی آباد پر ٹیکس لیا جاتا ہے مگر ٹول پلازہ کی رقم سرکار اور ٹھیکدار کی جیب میں ہی جاتی ہے سڑک پر نہیں لگایا جا رہا
تیز بارش ہوتے ہی یہ سڑک تالاب بن جاتی ہے جس کی وجہ سڑک کے اطراف بھی سیوریج لائنوں کی صفائی نا کرنا ہے

Shares: