گوجرانوالہ:صوبائی وزیر بلدیات وکمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق کادورہ، کئی امورکاجائزہ لیا

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (محمد رمضان نوشاہی نامہ نگار با)صوبائی وزیر بلدیات وکمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق کا دورہ ،کمشنر آفس آمد پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے صوبائی وزیر کا خیر مقدم کیا گیا،

صوبائی وزیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا، اس اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز ،ڈائریکٹر ، ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ ،سی اوز میونسپل کارپوریشنز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کی شرکت

صوبائی وزیر کی زیر صدارت ستھراپنجاب پروگرام کے تحت کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،صوبائی وزیر بلدیات وکمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق نے کہا کہ میونسپل سروسز کی فراہمی اور صفائی ستھرائی میں واضح بہتری اہم حکومتی ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں نئے عزم کے ساتھ عوامی خدمت کا آغاز ہوچکا ہے۔عوامی مسائل کا حل ہمارا فرض اور افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے عام آدمی کی خدمت میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ پنجاب کے 64لاکھ کم آمدنی والے گھرانو ں کو30 ارب کا نگہبان رمضان راشن پیکیج وزیراعلی مریم نواز شریف کا بہترین اقدام ہے۔ عوامی نمائندگان اور افسران پر مشتمل ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹیاں نگہبان رمضان ر اشن کی شفافیت کی نگرانی کررہی ہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عام آدمی کی معاشی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار نگہبان رمضان راشن عام آدمی کی دہلیز پر پہنچایا جارہا ہے

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی ،گجرات ڈویژنز کی 761 یونین کونسلوں میں ستھرا پنجاب پروگرام پر عمل جاری ہے، اب تک 547 یونین کونسلوں میں زیروویسٹ کو یقینی بنادیاگیاہے۔

کمشنرگوجرانوالہ نے بتایا کہ 514 یونین کونسلوں میں وال چاکنگ ختم کی گئی ہے۔ کمشنرگوجرانوالہ۔429 واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل فنکشنل ہیں،مین ہول کور لگائے اور تبدیل کئے جاچکے ہیں۔نگہبان رمضان پیکیج کے تحت اب تک 2لاکھ31ہزار961 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جاچکا ہے۔

کمشنرنے مزیدبتایا کہ گراں فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں 8لاکھ47ہزار سے زائد نقد جرمانہ کیاگیاہے، ڈویژن میں 26 گراں فروشوں کو گرفتار کیاگیاہے

Leave a reply