وزراء کی کارکردگی کا جائزہ ، وزیراعظم نے کیا کہا؟ فردوس عاشق اعوان

وزراء کی کارکردگی کا جائزہ ، وزیراعظم نے کیا کہا؟ فردوس عاشق اعوان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وزراء اورمحکموں کو آئندہ 3 ماہ کے لیے روڈ میپ دیا،پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ کے پروگرامزکو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی،روزگارکے لیے نئےمواقع اورپالیسی ترتیب دینےکی ہدایت کی گئی،

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ تمام فیصلوں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی ، وزیراعظم ہروزارت کی کارکردگی کا خود جائزہ لیں گے،پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے،وزیراعظم نے اصلاحاتی ایجنڈے سے پیچھے نہ ہٹنے کے عزم  کا اعادہ کیا،

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کوپٹڑی پررواں دواں کردیا گیا ہے، معاشی اشاریے گواہی دے رہے ہیں پاکستان کی معیشت دلدل سے نکل گئی ہے،تمام فیصلوں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی،ہمارامالیاتی خسارہ پچھلےسال کے مقابلے میں 50فیصد کم ہوا ہے،اسٹاک مارکیٹ کی تیزی معیشت پراعتماد کا اظہار ہے،کابینہ کوبتایا گیا کہ اصلاحات کے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے. روپےکی قدرمیں بہتری آرہی ہے.

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ 2020تک گردشی قرضوں کاخاتمہ کردیں گے، 5سال مکمل کرنے تک 50لاکھ ٹیکس دہندگان کا ہدف ہے،لوگوں نےدھرنے پرتوجہ نہیں دی،اسٹاک ایکس چینج میں اضافہ ہوا،چیلنجزپر قابوپا کرآگے بڑھنا ہے، صرف  سکھ یاتریوں کے لیے نہیں تمام غیرملکیوں کےلیے ویزہ پالیسی میں نرمی کررہے ہیں،گورونانک کےجنم دن کی تقریبات کےلیے پاسپورٹ کی شرط ختم کردی گئی،سیاحوں کی آسانی کےلیےویزہ فارم کوازسرنوترتیب دیاجارہاہے،

Comments are closed.