کراچی:منسا ملک نےعلیزے شاہ،کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا ہے جس میں علیزے سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ نے حال ہی میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر ان تمام افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے مبینہ طور پر انہیں نقصان پہنچایا، جس میں اداکارہ منسا ملک بھی شامل ہیں،علیزے شاہ اور منسا ملک ایک ڈرامے میں ایک ساتھ کام کر رہی تھیں جہاں مبینہ طور پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، علیزے کے مطابق منسا نے پہلے انہیں تھپڑ مارا جس کے جواب میں انہوں نے غصے میں اپنی چپل منسا کے سر پر دے ماری۔

insa

منسا نے علیزے پر الزام عائد کیا اور پولیس تک معاملہ پہنچایا، جبکہ پروڈیوسرز نے علیزے کو خاموش رہنے کا مشورہ دیا تاکہ ڈرامہ مکمل ہو سکےاب منسا ملک نے علیزے شاہ کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے، نوٹس میں علیزے سے 48 گھنٹوں کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے،علیزے شاہ نے یہ نوٹس اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کیا ہے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز : بھارت کا پاکستان کےساتھ،سیمی فائنل کھیلنے سے بھی انکار

آئی سی سی نے تینوں فارمیٹس کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی

جولائی 2025 کے دوران معمول سے 25 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ

Shares: