مائنس ون نہیں بلکہ مائنس آل کے خواہشمند ہیں،اپوزیشن کو رویہ بدلنا چاہئے، مولانا فضل الرحمان

مائنس ون نہیں بلکہ مائنس آل کے خواہشمند ہیں،اپوزیشن کو رویہ بدلنا چاہئے، مولانا فضل الرحمان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم مائنس آل کے خواہشمند ہیں، مائنس ون اور تھری کا وقت گزر گیا ہے

دورہ سندھ کے دوران حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمران عزت سے استعفی دے دیں ورنہ انجام مزید گندا ہوجائے گا،اپوزیشن کے غلط کردار کی وجہ سے حکومت کو طول ملا ہے،ملکی حالات ایسے نہیں کہ پی ٹی آئی کو مزید برداشت کرسکیں۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دھرنے کے بعد حکومت کا ڈاؤن فال شروع ہوچکا تھا، اگر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) ہماری طرح میدان میں نکلتی تو آج نقشہ تبدیل ہوتا، اب اپوزیشن کو رویہ تبدیل کرنا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ 9 جولائی کو ہونے والی اے پی سی سیاسی جماعتوں کےدرمیان یکجہتی پیداکرنے کی کوشش ہے،

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ تمام علماء اپنے مدارس کھول دیں۔تعلیم کو اب موقوف نہیں رکھا جاسکتا۔ملتان میں جمعیت علماءاسلام کے امیر کو پکڑنا اور طلباء کرام کو بلا وجہ تنگ کرنا گرفتار کرنا، یہ ناقابل برداشت ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.