میر شکیل الرحمان کی گرفتاری، اقوام متحدہ میں بھی رہائی کی درخواست دائر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں انسانی حقوق کے وکلاء کی سب سے بڑی تنظیم امل کلونی کی ڈوٹی چیمبر نے میر شکیل الرحمن کی نیب کے ہاتھوں حراست کے خلاف اقوام متحدہ میں درخواست دی ہے اور کہا ہے اقوام متحدہ یقینی بنائے کہ حکومت پاکستان اور نیب عالمی قانون کی پاسداری کریں

درخواست میں کہا گیا کہ میر شکیل الرحمان کو فوری رہا کیا جائے،گرفتاری کے مقاصد سیاسی ہیں اس میں قانون کی پاسداری نہین کی گئی،آزادی اظہار رائے پر عملدرآمد ہونا چاہئے، وزیراعظم عمران خان اور نیب کو میر شکیل کو رہا کرنا چاہئے.اقوام متحدہ اس حوالہ سے ان پر دباؤ ڈالے،

واضح رہے کہ میر شکیل کو 12 مارچ کو نیب نے پلاٹوں کے لین دین کے حوالہ سے سوالات کے جوابات کی عدم فراہمی پر گرفتار کیا گیا، جنگ گروپ گرفتاری کے خلاف واویلا مچا رہا ہے ،اور اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا جا رہا ہے، لیکن صحافتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کا آزادی صحافت کے حوالہ سے کوئی تعلق نہیں، میر شکیل نے پلاٹ لئے اس کا جواب دیں،

اس نے نوٹ کیا کہ ایم ایس آر کی گرفتاری اور نظربندی عمران خان کی حکومت اور نیب کے ذریعہ ، جنگ میڈیا گروپ اور اس کے صحافیوں ، اور پاکستان میں میڈیا کی آزادی کے لئے بگڑتے ماحول کے نشانے پر ، اور ان پر نشانہ بننے کے بعد ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں اس لئے پاکستان پر یو این دباؤ ڈال سکتا ہے، اقوام متحدہ اس حوالہ سے پاکستان پر دباؤ ڈالے،

واضح رہے کہ امل کلونی غزہ کے حالات اور خطے میں شہری ہلاکتوں پر آواز اٹھانے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ اس سے قبل اسے مالدیپ نے میانمار کے مظلوم روہنگیا مسلمانوں کے انصاف کے حصول کے لئے اقوام متحدہ کی اعلی عدالت میں اس کی نمائندگی کرنے کے لئے خدمات حاصل کی تھیں۔

 

Shares: