میرپور خاص، باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ )پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی طرف سے پاک فوج کے حق میں ریلی
تفصیل کے مطابق میرپورخاص میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے ضلعی صدر مبارک علی مہر کی سربراہی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے اسٹیشن چوک سے مارکیٹ چوک نیشنل پریس کلب میرپورخاص تک ایک شاندار ریلی نکالی گئی، ریلی میں شامل آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ پاک افواج ہمارا غرور ہیں،انکا مزید کہنا تھا کہ جب کسی ملک کو کمزور کرنا ہوتا ہے تو سب سے پہلے اس ملک کی افواج کو کمزور کیا جاتا ہے ،پاکستانی عوام اس بیرونی سازش کو سمجھ گئے ہیں ، انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں، ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں ہاتھوں میں بینر اٹھا کر پاک فوج میں حق نعرے بازی کی گئی-
Shares: