میرپور خاص :بجلی کے بلوں میں اضافہ اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان آل سٹی تاجر اتحاد میرپورخاص اور شہری ایکشن فورم میرپوررخاص کی جانب سے مارکیٹ چوک پر احتجاج کیا گیا

میرپور خاص باغی ٹی وی(نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان آل سٹی تاجر اتحاد میرپورخاص اور شہری ایکشن فورم میرپوررخاص کی جانب سے مارکیٹ چوک پر بڑھتی ہوئی بجلی کے بلوں میں اضافے اور کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

مظاہرے میں رہنماؤں نے بجلی کے بلوں میں مختلف ناجائز ٹیکسوں کے خلاف تقریریں کیں انہوں نے مزید کہا کہ ایسا وقت آگیا ہے کہ غریب بجلی کے بل کی وجہ سے اعلانیہ خودکشی کرنے پہ مجبور ہوگیا ہے،آئے دن میرپورخاص میں غریب لوگ اپنے بیوی بچوں سمیت خودکشی پر مجبور ہوگئے ہیں

مظاہرے میں کھلم کھلا کہا گیا کہ اگر حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو بجلی کے بل نہ بھرنے اور سول نافرمانی کی تحریک بھی زیرغور ہیں ، مظاہرے میں میرپوررخاص کی تاجر برادری کے کامران میمن ،سول سوسائٹی کے واجد لغاری، دستگیر فاؤنڈیشن کے محمود صابری، علماء کرام میں علامہ حافظ محمد صادق سعیدی ،سینئر صحافی شہزاد خان کے علاوہ معززین شہر اور میرپورخاص کے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

Leave a reply