میرپورماتھیلو (باغی ٹی وی نامہ نگار مشتاق علی لغاری) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کنرانی نے اچانک مختیارکار آفس میرپورماتھیلو کا دورہ کیا اور شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایات دی کہ تمام شکایات فوری اور مؤثر انداز میں حل کی جائیں اور ہر سائل عزت و احترام کے ساتھ پیش آئے۔

ڈپٹی کمشنر نے عملے کو وقت کی پابندی، حاضری یقینی بنانے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی غفلت یا غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو شکایت کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔

منظور احمد کنرانی نے کہا کہ ضلع گھوٹکی میں اچھی حکمرانی، شفافیت اور عوامی خدمت حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے، اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Shares: