میرپور ماتھیلو(باغی ٹی وی نامہ نگار مشتاق علی لغاری) مہنگائی نے غریب آدمی کو زندہ درگور کردیا
دیہاڑی دار مزدور تو دو وقت کی روکھی روٹی بھی پیٹ بھرکر نہیں کھا سکتا ہے ، صبح سے شام مزدور آدمی مزدوری کرتا ہے، اس کی دیہاڑی میں دن بدن کمی ہوتی جارہی ہے بے روزگاری عام ہے ،ایک مزدور بمشکل 500 سے 700 روپے کماتا ہے،مزدورکی مزدوری کے برعکس اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان تک پہنچ چکی ہیں آٹا 150 روپے ،چاول 240 روپے کلو ، گھی 600 روپے، چینی 160 روپے کلو ،چنا دال 300 روپے کلو ،مونگ دال 350 روپے کلو، چاۓ کا ایک کلو 1500روپے اور کھانے پینے کی دیگراشیاکی قیمتوں ہوشربااضافہ ،
مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہو گئی ہے ،شہریوں نے حکام بالا سے مہنگائی پر قابو پانے کی اپیل کی ہے تاکہ غریب مزدور دو وقت کا کھانا پیٹ بھر کرکھا سکے