میرپور ماتھیلو (نامہ نگار) باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر میرپور ماتھیلو میں ایک شاندار کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر باغی ٹی وی کے نامہ نگار مشتاق علی لغاری، سید رحم شاہ، سید مظہر شاہ، حاجی شہزادو خان ،محمد لغاری، مہربان لغاری اور جبار لغاری نے شرکت کی اور سالگرہ کا کیک کاٹا۔
تقریب کے شرکاء نے باغی ٹی وی کے سی ای او اور مشہور اینکر مبشر لقمان، ایڈیٹر ممتاز حیدر اعوان، انچارج نمائندگان ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بڈانی اور ہیڈ آفس کی پوری ٹیم کی صحافتی خدمات کو سراہا۔ مقررین نے کہا کہ باغی ٹی وی نے ہمیشہ کٹھن حالات میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا ہے۔
تقریب کے اختتام پر باغی ٹی وی کی جانب سے تحصیل رپورٹر مشتاق علی لغاری کو بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ دیا گیا جو مہربان لغاری کے ہاتھوں وصول کیا گیا۔ شرکاء نے باغی ٹی وی کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کیا اور مزید ترقی کی دعا کی۔