میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی( مشتاق علی لغاری) ڈیجیٹل مردم شماری سندھیوں کو اقلیت بنانے کی سازش ہے،جسے ہم یکسر مسترد کرتے ہیں۔ ڈاکٹر نیاز کالانی
تفصیل کے مطابق جسقم کے سابق قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر نیاز کالانی ایک روزہ دورے پر گھوٹکی پہنچے جہاں کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا،اوباڑو،ڈھڑکی، میرپورماتھیلو بارڈر گھوٹکی میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نیاز کالانی نے کہا کہ سندھ میں رہنے والے افغان پٹھان، برمی، بنگالیوں اور دیگر کو ڈیجیٹل مردم شماری میں سندھ کے شہری کے طور پر شامل کیا گیا ہے جو کہ بہت بڑی ناانصافی اور سازش ہے،ہم ڈیجیٹل مردم شماری کے خلاف 28 مئی کوہڑتال کااعلان کرتے ہیں اور اس ڈیجیٹل مردم شماری کو مسترد کرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بوگس مردم شماری ایک لسانی تنظیم کی ایما پر کی گئی ہے، سندھ کے ساتھ جان بوجھ کر امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے جو کہ سندھ کے ساتھ ناانصافی ہے تاہم ہم سندھ کے ساتھ ظلم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور ایسی جعلی مردم شماری کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے جسقم نے بوگس انسانی آبادی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ااس موقع پر تحریک رواداری سندھ کے صدر پنہل ساریو، صدر نصراللہ کلادی، باڈی کے رہنما میرحسن لاشاری، ایس یو پی رہنما کمال مہر، نذیر احمد شیخ، اکرم میتلو، راشد سندھی اور دیگر قومی کارکنان بھی موجود تھے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved