ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پراے ڈی سی 2 اوراے سی میرپور ساکرو نے مردم شماری کے جاری کام کا جائزہ لیا
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو شاہد نظیر لنڈ بلوچ نے اسسٽنٽ کمشنر میرپور ساکرو اقبال احمد تنيو اور متعلقہ افسران کے ہمراہ میر پور ساکرو، گھارو اور دھابیجی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کرکے مردم شماری کے جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو شاہد نظیر لنڈ بلوچ نے کہا کہ ملکی آبادی کے مستقبل کی ضروریات جاننے میں مردم شماری کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے جس کو خوش اصلوبی کے ساتھ انجام دینا ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران، سپروائیزرز اور شمار کنندگان کو ہدایات کی کہ جن علاقوں میں گنتی کم ہوئی ہے ان علاقوں کا دوبارہ دورہ کرکے ذمہ داری سے کور کریں تاکہ کوئی بھی گھرانہ اور خاندان مردم شماری کے اندراج سے رہ نہ جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو نے تمام افسران اور عملہ کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہ کر علاقہ معززین اور لوگوں میں مردم شماری کے فوائد کے متعلق آگاہی اور شعور بیدار کریں تاکہ خواتین کا شمار بھی یقینی بنایا جا سکے۔
Shares:








