میرپورخاص(باغی ٹی وی، نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) شہید عظیم احمد طارق کی 32ویں برسی پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی
میرپورخاص میں ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ کے زیراہتمام شہید بانی چیئرمین عظیم احمد طارق کی 32ویں برسی کے موقع پر متحدہ ضلعی دفتر میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی سلیم رزاق، رکن ایس ٹی سی شفیق احمد، ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم، ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارجز آفاق احمد خان، سلیم میمن، اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، تمام یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان، اے پی ایم ایس او، یو ایل ایف، ایلڈرز ونگ سمیت دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
بعدازاں شہید عظیم احمد طارق سمیت تحریک کے تمام شہدا کے بلند درجات، لواحقین کے لیے صبر جمیل، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی، تحریک کے خلاف سازشوں کے خاتمے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔









