میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )6 ستمبر 1965 کو پاک أفواج اور پاکستانی قوم نے بیمثال اتحاد کے ذریعے اپنے سے کئی گناہ بڑے دشمن بھارت کو کئی محاذوں پر شکست سے دوچار کردیا تھا، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے

ان خیالات کا اظہار اسپورٹس آفیسر واشدیو نے 6 ستمبر کے حوالے سے گلستان معذورین میرپورخاص کی جانب سے شہید بےنظیر بھٹو اسٹیڈیم المعروف (گاما اسٹیڈیم) میں انعقاد کئے گئے باسکٹ بال میچ کے اختتام پرخطاب کرتے ہوئے کیا ، انھیں اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا تھا-

اس موقع پر گلستان معذورین کے سرپرست آفاق احمد خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وسائل نہ ہونے کے باوجود گلستان معذورین کے گلشن کے ان پھولوں (نوجوانوں) کی اس طرح آبیاری کی ہے کہ ان کی خوشبو سے ان کی مہک سے پاکستان سمیت کئی دوسرے ممالک بھی مہک رہے ہیں ، آفاق احمد خان نے مز ید کہا کہ 6 ستمبر کے حوالے سے یہ پروگرام کرنا اسلئے ضروری سمجھا کہ اس دن بزدل دشمن بھارت نے ہمیں کمزور سمجھ کر ہم پر حملہ کردیا تھا ، مگر افواج پاکستان اور پاکستانی قوم نے اسے چھٹی کا دودھ یاد دلادیا ، آج پھر وطن کو قوم کے اسی محبت اور جذبے کی ضرورت ہے

ہم گلستان معذورین پاک افواج سے بھرپور اتحاد و یکجہتی کرتے ہیں ، اس پروگرام کی تقریب تقسیم انعامات میں گلستان معذورین کے سرپرست آفاق احمد خان اور آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے اسپورٹس آفیسر واسدیو کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا، موقع پر موجود دیگر افراد کو اجرک کے تحائف پیش کئے گئے ،پروگرام آرگنائزگ کمیٹی اور تمام کھلاڑیوں کی جانب سے سرپرست آفاق احمد خان کو اجرک کا تحفہ پیش کیا اسٹیڈیم انچارج امام شاہ نے صافی حیات قریشی کو اجرک کا تحفہ پیش کیا-

آخر میں مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم کو ونر ٹرافی اور کیش پرائز جبکہ ہارنے والی ٹیم کو کیش پرائز دئیے ، مہمان خاص کے ساتھ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گروپ کی شکل میں فوٹو سیشن کرایا ،اس موقع پر یوسی انچارج عبدالسلیم محمدعلی بھرگڑی شاہزیب شاہ باغی ٹی وی نامہ نگار کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے-

Shares: