میرپورخاص باغی ٹی وی،نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) نیشنل پریس کلب میرپورخاص میں انفارمیشن سیکریٹری اشفاق قریشی کے والد محترم مشتاق قریشی کی جانب سے ایک پروقار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں پریس کلب کے عہدیداران، ممبران اور مہمانوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز کیک کاٹنے کی رسم سے ہوا، جہاں تمام نو منتخب عہدیداران اور ممبران کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور نیک تمناؤں کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔
تقریب میں نیشنل پریس کلب کے سرپرست آفاق احمد خان، صدر حیات قریشی، جنرل سیکریٹری اقبال سولنگی، جوائنٹ سیکریٹری شہریار بلند، انفارمیشن سیکریٹری اشفاق قریشی، رضی انصار، آل پاکستان اننڑ اتحاد کے رہنما سلام اللہ اننڑ، قانونی مشیر بشیر احمد، امام الدین شاہ، محمد علی بھرگڑی، سید شاہ زیب شاہ، احتشام قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں سرپرست آفاق احمد خان نے کہا کہ محبت کے اظہار کا بہترین ذریعہ ملاقاتیں اور میل جول ہوتا ہے، اور محترم مشتاق قریشی کی جانب سے محبت اور خلوص کا یہ انداز قابل ستائش ہے۔ شرکاء نے مشتاق قریشی کی میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے حق میں خصوصی دعا بھی کی۔
تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور مہمانوں نے عید کی خوشیاں باہم بانٹتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔