میرپورخاص: فلسطین کے مظلوم مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آیت کریمہ کا ذکرکروایا گیا

میرپور خاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )مرکزی تنظیم تاجران پاکستان آل سٹی تاجر اتحاد میرپورخاص کی جانب سے فلسطین کے مظلوم مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے آیت کریمہ کا ذکر شاہی بازار گردوارہ گلی میں کروایا گیا جس میں سیاسی جماعتوں مذہبی مدارس کے طلباء اور کاروباری حضرات نے شرکت کی

ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے آفاق احمد و دیگر سنی تحریک کے ضلعی صدر فہیم قریشی، پرائویٹ اسکول کے ضلعی صدر فیصل خان زئی، آل سٹی تاجر اتحاد کے جنرل سیکریٹری عامر وحید ،حنیف چوہان،عمیر خان، مزمل چوہان،احمد شیخ، عابد ناگوری،مجید میمن،الطاف حسین، ہارون سانبھری، و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر صدر کامران میمن کا کہنا تھا فلسطینی ہمارے بھائی ہیں ان پر ظلم اسرائیل کی طرف سے جاری ہے پوری دنیا خاموش ہے ان سے ہمارا ایمان کا رشتہ ہے

جس طرح سے فلسطین کو لہولہان کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی اسکولوں اور ہسپتالوں اور شہری علاقوں میں کلسٹر بم گرائے گئے ہزاروں لوگ شہید اور زخمی ہیں۔ ہم اسلامی ممالک کے سربراہان سے درخواست کرتے ہیں اسرائیل کا مکمل بائیکاٹ کریں اور اس کو منہ توڑ جواب دیں یہ یہود اور نصاری ہمارے کبھی دوست نہیں ہوسکتے، ہم دنیا میں بسنے والے تمام مسلمان بھائیوں سے بھی اپیل کرتے ہیں اسرائیل کی تمام اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کریں،

ہم نے آج آیت کریمہ کا ذکر کروایا اللہ ان کے لیے آسانی پیدا فرمائے ان کی مدد اور نصرت فرمائے ان پر اپنا فضل وکرم فرمائے شہید ہونے والوں کے درجات بلند فرمائے زخمی ہونے والوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے ، بطور مسلمان ہمارا فرض بنتا ہے کسی طرح بھی ان مظلوم فلسطینی مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کریں۔ آخر میں دعا بھی کروائی گئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

Comments are closed.