میرپورخاص: انسداد رشوت ستانی کے عالمی دن کے حوالے سے ریلی نکالی گئی

ریلی کمشنر کمپلیکس سےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو پریم چند کی قیادت میں نکالی گئی

میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) ضلع انتظامیہ کی جانب سے انسداد رشوت ستانی کے عالمی دن کے حوالے سے کمشنر کمپلیکس سے میرپورخاص پریس کلب تک ایک آگاہی ریلی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو پریم چند کی قیادت میں نکالی گئی

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو پریم چند نے کہا کہ ریلی کا مقصد لوگوں میں کرپشن کے نقصانات سے آگاہ کرنا ہے تاہم کرپشن ایک ناسور ہے اس کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مختیار ابڑو نے کہا کہ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے نوجوان نسل کو آگے آنا چاہئیے انہوں نے یقین دلایا کہ کسی بھی سرکاری ادارے میں ہونے والی کرپشن کو روکیں گے اور کرپٹ عناصر کو سخت سزا دلوائیں گے

انہوں نے ریلی کے شرکاء سے کہا کہ محکمہء اینٹی کرپشن کے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں جہاں بھی کرپشن ہو وہ بلا خوف ہمارے پاس آئیں تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے

ریلی میں ایس ایس پی عادل میمن اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سلیم شیخ افسران ملازمین طلبہ اور عام لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے

Leave a reply