میرپورخاص:سابق ایم پی اے ہری رام کشوری لال نے اسفالٹ روڈ کا افتتاح کردیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ایم۔پی۔اے ہری رام کشوری لال الیکشن جیتنے کے بعد اپنے حلقہ میں کوئی قابل ذکر کام نہیں کرائے

میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )پاکستان پیپلزپارٹی میرپورخاص کے سابق ایم پی اے ہری رام کشوری لال کی ربیع الاول کے مبارک مہینے کے سلسلے مین میرواہ پھاٹک سے منیر سی این جی اور پھر چاندنی چوک تک اسفالٹ روڈ کا افتتاح کردیا۔

ہری رام کشوری لال کی ربیع الاول کے جلوس و ریلیوں کی گزر گاہوں کو صفائی ستھرائی کے سلسلے میں انتظامیہ کو ہدایت دیں جس سے شہر میرپورخاص کی عوام مستفیذ ہونگی ۔

واضح رہے کہ میرپورخاص میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم۔پی۔اے ہری رام کشوری لال الیکشن جیتنے کے بعد میرپورخاص کے لئے کوئی قابل قدر کام نہیں کرسکے ،

میرپورخاص کا میگا پروجیکٹ نالہ جو ہری رام کشوری لال کی زیر نگرانی تعمیر ہونا تھا جو انجنیئرز کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ابھی تک صیحیح طور پر تیار نہیں ہوسکا ہے اور یہ میگا پروجیکٹ میرپورخاص کی عوام کے لئے درد سر بنا ہوا ہے۔

Comments are closed.