میرپورخاص : مسیحی برادری نے سانحہ جڑانوالہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی

مرد و خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر سینٹ ٹریضہ ہسپتال سے مین روڈ تک ایک احتجاجی ریلی نکالی اور احتجاج ریکارڈ کرایا

میرپورخاص(باغی ٹی وی نامہ ناگار سید شاہزیب شاہ ) میرپورخاص کی مسیحی برادری نے سانحہ جڑانوالہ کے خلاف مرد و خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر سینٹ ٹریضہ ہسپتال سے مین روڈ تک ایک احتجاجی ریلی نکالی اور احتجاج ریکارڈ کرایا –

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر معصوم مسیحی عوام کا قتل عام بند کرو جبکہ نوجوان ہاتھوں میں صلیب اٹھا کر رہنمائی کرتے ہوئے چل رہا تھا ، ریلی کے شرکاء مسیحوں کو تحفظ دو کے نعرے لگا رہے تھے

Leave a reply