میرپورخاص:سی ایس ایس پی آفس میں ریجنل ڈائریکٹر نادرا اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی کمیونٹی گروپس سے ملاقات

میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) سی ایس ایس پی آفس میں ریجنل ڈائریکٹر نادرا اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی کمیونٹی گروپس سے ملاقات ۔
میرپورخاص کی سی ایس ایس پی آفس میں کمیونٹی گروپس سے ملاقات میں سی ایس ایس پی کے مینیجر محمد بخش کپری نے پروجیکٹ پر بریفنگ دی اور خواتین کے ووٹ رجسٹریشن اور کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوانے کے طریقہ کار اور شیڈول بنانے پر تفصیل سے بات کی،

ریجنل ڈائریکٹر نادرا میرپورخاص فیصل علی چانڈیو اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد حسین لوند سی ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں مختلف گوٹھوں سے آئے وفود سے ملاقات کی جس میں خواتین اور 18 سال کی عمر کی لڑکیوں کا ووٹ اور کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے حصول کا طریقہ کار اور مختلف گاؤں یو سی جھلوری مکھن سموں وڈل شاہ میں موبائل رجسٹریشن وین کے شیڈول پر گفتگو کی گئی

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میرپورخاص نے ووٹ کا اندراج منتقلی اور خارج کرنے کے فارم دئیے اور بھرنے کے طریقوں پر بات کی اور پسماندہ علاقوں میں ووٹ کی اہمیت پر سیمینار کرنے کا بھی اعلان کیا۔

نادرا کے فیصل علی چانڈیو نے بتایا کہ تمام اضلاع میں سے سب سے زیادہ فی میل کاؤنٹر میرپورخاص نادرا نے لگائے ہیں اور ضلع میرپورخاص کے دو تحصیلوں حسین بخش مری اور شجاع آباد میں نادرا دفاتر کا قیام عمل میں آگیا ہے۔

ریجنل ڈائریکٹر نادرا کے ساتھ کمیونٹی نمائندوں نے ایم آر وی کا پلان بنایا اور فی میل کے کمپیوٹر شناختی کارڈ کے لیے لسٹ بھی دی۔ اس موقع پر افشین اقبال، عزیز بانو، سید بختیار شاہ، پدم مل، نجمہ شیخ ،کنول فاطمہ بیداری آرگنائزیشن کی نصرت زہرہ اور سی ایس ایس پی ایس پی نمائندگان موجود تھے ۔

Leave a reply