میرپورخاص:محکمہ ماحولیات نے ہسپتالوں میں ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کاجائزہ لیا

میرپورخاص(باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )محکمہء ماحولیات کی ٹیم کا میرپورخاص کے ہسپتالوں میں ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کا ماحولیاتی تجزیہ۔
تفصیلات کے مطابق سیپا میرپورخاص کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل عبدالعزیز مہر ، کیمسٹ شاہد الرحمٰن، کیمسٹ انیل کمار ، فیلڈ سپروائزر انتظار حسین کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال پرانا سول ہسپتال اور بھٹائی ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج ہسپتال میرپورخاص کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران پرانے سول ہسپتال میں ہسپتال کے فضلے کو کھلی فضا میں جلتے دیکھا جس میں انسانی اعضاء بھی شامل تھے۔ جس پر سپا ٹیم نے انتظامیہ کی سرزنش کی۔ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بھی یہی حالت دیکھنے کو ملے جب کے وہاں پر تو کروڑوں کی مالیت کا انسینریٹر بھی موجود تھا اس کے باوجود کچرا اس میں جلانے کے بجائے اس کے ارد گرد جلایا جا رہا تھا ۔

جب ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کے دوران پوچھا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ انسنریٹر ہر دوسرے دن چلایا جاتا ہے لیکن حالات بتا رہے تھے کے حقیقت کچھ اور ہے۔ وہاں کے ایک اسٹاف کے مطابق یہ انسنریٹر یہاں ایک سال پہلے نصب کیا گیا ہے مگر ڈیزل کی عدم دستیابی کی وجہ سے غیر فعال ہے۔ اور حقیقتا جب انسنریٹر کا معائنہ کیا گیا تو وہ دیکھنے سے ہی لگ رہا تھا کہ نصب تو ہو گیا ہے مگر اب تک چلا نہیں۔

سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے ماحولیاتی NOC طلب کرنے پر مہیا نہیں کی گئی ۔ سیپا ٹیم نے متعلقہء انتظامیہ کو ڈائریکٹر جنرل کے سامنے ذاتی سنوائی پر پیش ہونے کے لئے تجاویز بھیج دی۔

سیپا قانون 2014 کے مطابق ہر ہسپتال پابند ہے ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ جمع کرانے اور ماحولیاتی NOC لینے کے۔ بھٹائی ہاسپٹل کی انتظامیہ کے انتظامات کچھ بہتر پائے گئے کچھ مقامات پر انتظامیہ کو بہتری کے لیے تجاویز دی گئیں۔

Leave a reply