میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال کے درپیش مسائل کے حل اور بہتری کے لیے ان کے دفتر میں اجلاس منعقدہوا
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کہا کہ صحت شعبے کے بنیادی مسائل کا حل ہونا بہت ضروری ہیں تاکہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر آ سکیں انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ صحت کے بنیادی مسائل کے حل کے اور صحت شعبے میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہے اور کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپورخاص کی عوام کا قیمتی اثاثہ ہے اس ضمن میں جو بھی درپیش مسائل ہیں انہیں حل کروانا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے
ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس سول سرجن ڈاکٹر نصراللہ شیخ کو ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مقرر ڈاکٹروں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے شعبے کے تجربات کو مد نظر رکھتے ہوئے آنے والے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہسپتال کی بہتری کے لئے اپنا کردار اداکریں اور کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے اندر جو بھی ضروریات ہیں ان کی مکمل رپورٹ دی جائے
اس موقع پر ایم ایس سول سرجن ڈاکٹر نصراللہ شیخ نے بتایا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور اولڈ سول ہسپتال کے لیے 500 ملازمین کی پوسٹیں ہیں جس میں سے 361 ملازمین کام کر رہے ہیں جس میں 76 ڈاکٹرز اور افسران شامل ہیں
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر جیرام داس ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر مقررفوکل پرسن غلام حسین کانہیو، ڈاکٹر لیکھراج ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نصر اللہ شیخ ، ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص غلام رضا کھوسو بھی موجود تھے .