میرپورخاص (باغی ٹی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپورخاص میں درپیش مسائل کی نشاندہی پر وزیر اعلیٰ سندھ اور سیکریٹری صحت کو مسائل کے حل کے لئے خط کے ذریعے سفارش بھیج دی ہے

تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپورخاص میں درپیش مسائل جس میں گائنی وارڈ ، آپریشن تھیٹر اور لیبر روم کی مرمت کروانے ، بچوں کے وارڈ میں بچوں کے ماہر ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے، پیتھیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں بلڈ بینک کو فعال بنانے ، شعبہء حادثات کی مرمت کروانے ، ہسپتال میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے سینٹری ورکرز کی خالی آسامیاں پر کرنے ، ہسپتال میں حفاظتی انتظام کو یقینی بنانے ، مین روڈ سے ہسپتال کی طرف آنے والے روڈ کے کام کو مکمل کروانے اور ہسپتال میں لگے سولر سسٹم کو فعال بنانے کے مسائل شامل ہیں

مذکورہ مسائل کے حل کے لیے ڈویژنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے وزیر اعلیٰ سندھ ، اور سیکریٹری صحت سندھ کو خط کے ذریعے سفارش بھیج دی ہے ۔

Shares: