میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) ملک بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔۔ جماعت اہلسنت دعوت اسلامی انجمن سرفروشان اسلام تحریک لبیک یا رسول اللہ سنی تحریک اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے میلاد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بارہ ربیع الاول کے حوالے سے ریلیاں اور جلوس نکالے گئے

جلوسوں کے راستے میں دودھ اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی اور جلوسوں پر اہلیان محلہ کی جانب سے گل پاشی بھی کی گئی، سٹلائٹ ٹاؤن سے نکالے گئے جلوس کا استقبال یونین کونسل 4 کے چیئرمین حاجی فاروق ملک نے کیا انھوں نے علماءاکرام کو عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔۔

اس موقع پر جنرل کونسلر لیاقت علی شاہ کونسلر فرخ راجپوت اور فیصل راجپوت بھی موجود تھے یونین کونسل 4 کے چیئرمین حاجی فاروق ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےمیلاد کے جلوس کا استقبال کرنا اپنے لئے سعادت سمجھتا ہوں

معروف عالم دین اور جماعت اہلسنت میرپورخاص کے امیر علامہ حافظ محمد صادق سعیدی نے جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام عیدوں سے بڑی عید ہے کیونکہ ہمیں ہر خوشی اسکے وسیلے سے ہی ملی ہے انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے استقبالیہ اسٹیج پہ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص کے رہنماؤں اسلم قریشی و دیگر کا شکریہ ادا کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا لائق تحسین ہیں وہ لوگ جو میلاد رسول کا اہتمام کرتے ہیں اور میلاد کے جلوسوں کا استقبال کرتے ہیں

علامہ صادق سعیدی نے میلاد جلوس کا استقبال کرنے پر اور بہترین صفائی اور دیگر امور انجام دینے پر یونین کونسل 4 کے چیئرمین حاجی فاروق ملک وائس چیئرمین جاوید احمد خان پاپا اور دیگر یو۔سی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پہ علامہ قاری محمد حسین مولانا عبدالخالق نقشبندی اوردیگر بھی موجود تھے جبکہ محکمہء پولیس کی جانب سے جلوس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی ۔

Shares: